Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد

شعبہ سائیکالوجی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

سیمینار سے چیئرپرسن ڈاکٹر ثروت سلطان ، ڈاکٹر ارم بتول ، ڈاکٹر رقیہ ، ڈاکٹر حمیرا اور ڈاکٹر عبدالرحمن نے خطاب کیا ، اور نفسیاتی مسائل اور ذہنی امراض پر روشنی ڈالی۔

جبکہ طلباء طالبات نے مختلف نفسیاتی مسائل اور ذہنی امراض پر مختلف دستاویزی فلمیں پیش کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اورطلباء طالبات نے اپنے آرٹ کے ذریعے عالمی دن کا پیغام پہنچایا ۔

سیمینار کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا گیا اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر نمائش کا بھی اہتمام کیاگیاتھا جس کا افتتاح چیئرپرسن ڈاکٹر ثروت سلطان نے کیا ، اور آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔

واک میںڈاکٹر ارم بتول، ڈاکٹر سارہ ، ڈاکٹر حمیرا ، ڈاکٹر رقیہ ، ڈاکٹر عبدالرحمن اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button