Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : دوسری بین الاقوامی کانفرنس ’’ مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سائنسز‘’ شروع ہوگئی

ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس جس عنوان’’ مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سائنسز‘ ہے شروع ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں شروع ہوگئی، جس میں دنیا بھر کے محققین، اسکالرز، آئی ٹی ماہرین، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے آن لائن اور آن کیمپس بھرپور شرکت کی۔

کانفرنس کی سرپرستِ اعلیٰ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، انہوں نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کا انضمام ہی ترقی یافتہ قوموں کا راستہ ہے اور اس نوعیت کی عالمی کانفرنسیں پاکستان کے تعلیمی و تحقیقی افق کے لیے نہایت خوش آئند ہیں، یہ بین الاقوامی کانفرنس مستقبل میں ٹیکنالوجی، تحقیقی مہارت اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے نئے دروازے کھولنے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے۔

کانفرنس کا مقصد عالمی تحقیق کو مقامی تحقیقی ماحول سے مربوط کرنا، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے جدید رجحانات سامنے لانا اور نوجوان محققین کو بین الاقوامی تحقیق سے جوڑنا ہے۔

دنیا تیزی سے ڈیجیٹل انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کو اس دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے تحقیق اور تکنیکی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی اور ڈیٹا سائنسز عصرِ حاضر کے پیچیدہ مسائل جیسے صحت، موسمیاتی تبدیلی، صنعتی خودکاری اور ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی کے حل میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فوکل پرسن انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرخدیجہ کنول نے کہا کہ کانفرنس نہ صرف مقامی محققین کے لیے عالمی تحقیق تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ یہ خطے میں جدید ٹیکنالوجی کی سمت کا تعین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بین الاقوامی کانفرنس مستقبل میں ٹیکنالوجی، تحقیقی مہارت اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے نئے دروازے کھولنے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے۔

کانفرنس کو ہائبرڈ انداز میں منعقد کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ عالمی شرکت کو ممکن بنانا تھا، کانفرنس کے پہلے روز پاکستان، بنگلہ دیش، چین اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز اسکالرز نے اپنے تحقیقی خطابات پیش کیے مختلف ممالک سے آن لائن جڑنے والے محققین نے اپنے ریسرچ پیپرز ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے پیش کیے۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر ثمینہ اختر اوردیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں، بعد ازاں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جبکہ آج کانفرنس کاآخری روز ہوگا جس میں پوسٹرسازی کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button