Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے کھجور اور انار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے کھجور اور انار کا انعقاد کیا گیا۔

بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کھجور کی بریڈنگ کھجور کے پھل کی بہتر پیداوار بعد از برداشت سنبھال اور کھجور کی میکانایزیشن پر زور دیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد سے کھجور کے کسانوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے۔ جس سے وہ اپنی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔

اس بین الاقوامی کانفرنس میں کھجور اور انار کے بین الاقوامی اور پاکستانی ماہرین نے خطاب کیا۔

کانفرنس کے پہلے روز کھجور کے متعلق انفارمیشن کے تبادلے کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔

زرعی ماہرین نے کھجور کی اچھی اقسام خاص طور پر نراورمادہ پودوں کے انتخاب پر زور دیا۔مزید ماہرین نے بتایا کہ موجودہ موسمی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کھجور کی اچھی اقسام کاشت کی جائیں، اور تمام رقبہ پر ایک ہی قسم کاشت کرنے کی بجائے مختلف اقسام کاشت کی جائیں۔خاص طور پر نر پودے اچھی نسل کے لگائے جائیں تاکہ نر کے زردانے بروقت اور اچھی کوالٹی کے دستیاب ہوں۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان دنیا میں کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے دس بڑے ممالک میں آتا ہے۔لیکن ملکی سطح پر کھجور کی پروسیسنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر کسان کھجور کی بجائے چوبارہ بنایا جاتا ہے۔صوبائی سطح پر پراسیسنگ پلانٹ کی سہولت میسر ہونے سے کھجور بناکر کسان زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز ملکی غیر ملکی ماہرین،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر کاشف رزاق، ڈاکٹر بلال احمد سمیت دیگر یونیورسٹی کے اساتذہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button