Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ” ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹم ” کے موضوع پر انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس” ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹم ” کے موضوع پر انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس کا انعقاد ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور ایبرڈز والڈ یونیورسٹی جرمنی کے تعاون سے کیا گیا۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان میں پہلی بار لائیو سٹاک اور ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹم کی اہمیت افادیت کو اجاگر کرنا تھا۔

انٹرنیشنل کانفرنس میں دنیا بھر سے 20 ممالک کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل کانفرنس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔

انٹرنیشنل کانفرنس کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریموٹ سینسنگ اور سسٹم کے ہیلتھ سائنسز پرمثبت اثرات ہوں گے۔ مزید کہا کہ ریموٹ سینسنگ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کم لیبر کا استعمال کرکے ٹیکنالوجی کو مختلف عوامل کی شناخت اور پیشگوئی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ سسٹم سے جھیلوں اور تالابوں میں پانی کی بدلتی ہوئی مقدار کے بارے پتہ چلایا جا سکتا ہے ۔جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر زراعت اور لائیو سٹاک کی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انٹرنیشنل گیسٹ سپیکر ڈاکٹر مائیکل سپائیزایبرڈز والڈ یونیورسٹی جرمنی نےسسٹم کے بارے میں بتایا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کی بدلتی ہوئی صورت حال اور پانی کی کمی کو ریموٹ سینسنگ کے ذریعے شناخت اور استعمال کا بتایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لائیوسٹاک کی پیداوار کو ریموٹ سینسنگ کے ذریعے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

نائجیریا کے سائنسدان ثر یا ایم سالم نے کہا کہ دریاؤں کے قریب پانی کی سطح وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے جو دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے مگرسسٹم کو استعمال کرکے پانی کی قلت جیسے مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے زراعت اور لائیو سٹاک پر منفی اثرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان تمام عوامل کی وجہ سے گلوبل وارمنگ ہے۔

انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتام پر کوآرڈینیٹر ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا نے تمام ملکی اور انٹرنیشنل شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ سٹم اور ریموٹ سینسنگ کا استعمال شروع ہوگا، اور اس سے لائیو سٹاک اور ایگریکلچر پر مثبت اثرات ہوں گےپروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام فکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

بین الاقوامی کانفرنس میں 20 ممالک کے شرکاء نے شرکت کی جس میں جرمنی،اٹلی، سپین، بنگلہ دیش، انڈیاسمیت دیگر ممالک شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رانا وسیم احمد خان، ڈاکٹر اصغر عباس، عزیزالرحمن، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر رفعت، ڈاکٹر ناہید، ڈاکٹرعمیر، ڈاکٹر حفیظ سمیت دیگرفیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button