Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انٹر نیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کا تین روزہ 79اجلاس آج واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا

انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی(ICAC) کا تین روزہ 79 اجلاس 6 دسمبر سے8 دسمبر آج واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا ,جس میں دنیا بھر کے کپاس کے محققین، زرعی سائنسدان اور کاٹن ویلیو چین سے منسلک تما م اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔
پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی اور اس کے ماتحت اداروں کے زرعی سائنسدان کے علاوہ صوبائی اداروں کے کپاس کے ریسرچرز، مختلف جامعات کے تدریسی اساتذہ، جننگ اور ٹیکسٹائل سیکٹرز کے نمائندگان اور کپاس کے کاشتکاروں کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز اس اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں نائب صدر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر تالپور کی جانب سے پی سی سی سی کے تمام ماتحت اداروں کوخصوصی ہدایات دی جا چکی ہیں۔
اس اجلا س کا مقصد دنیا بھر میں کپا س کی سپلائی چین کو مضبوط اور مستحکم بنانا اور نئے چیلنجز کے حل کے لئے جدید طریقوں کو استعمال میں لانا ہے۔
پاکستان میں آئی سی اے سی کے آن لائن اجلاس میں شرکت کے لئے تین لوکیشن ترتیب دی گئی ہیں جس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی، سی سی آر آئی ملتان اور سی سی آر آئی سکرنڈ شامل ہیں۔
آئی سی اے سی اجلاس میں دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار اور اس کی تحقیق وترقی اور دیگر سرگرمیوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔ مزید برآں کپاس پیدا کرنے والے ترقی پذیر ممالک میں کپاس کو درپیش چیلنجز اور کاٹن چین سے منسلک مختلف ایشوز پر تفصیلی گفتگو پیش کی جائے گی اور ترقی پذیر ممالک میں کپاس کو بڑھاوہ دینے اور کپاس کے تحقیقی میدان میں معاونت کے لئے دنیا بھر کے کپاس کے ماہرین اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے اور اس کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی اور پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
تین روزہ اجلاس میں 79اجلاس کا ایجنڈا منظور کئے جانے کے علاوہ سال2020اور سال2021میں کپاس کی تحقیق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے محققین کے لئے بہترین ایوارڈ پیش کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کے تینوں روز دنیا بھر کے کپاس کے محققین اپنے اپنے مقالہ جات پڑھیں گے.
سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود کی سربراہی میں زرعی سائنسدان اس 3 روزہ اجلاس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button