Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ساتویں نمبر پر براجمان ہیں ، جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر آگئے۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک کو چار درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن مل گئی۔
بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
بیٹسمین رینکنگ میں انگلش بیٹسمین ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر براجمان ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے، کیوی بیٹسمین ڈیون کونوے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے، سری لنکا کے ونندو ڈی سلوا دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے، انگلش اسپنر عادل رشید چوتھے اور افغانستان کے مجیب الرحمان پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن تیسرے، اومان کے خاور علی چوتھے، یو اے ای کے روہان مصطفیٰ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button