زکریا یونیورسٹی میں دودھ کا عالمی دن منایا گیا
ملک بھر کی طرح بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بھی دودھ کا عالمی دن منایا گیا، اس موقع پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈیپارٹمٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی نے دودھ کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینار میں طلباء اور دیگر شرکاء کو دودھ، دودھ سے بنی مصنوعات اور دودھ کے پروسیسنگ کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن۔ ڈاکٹر انیلہ حمید چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی، محمد سیف، چوہدری زوہیب اللہ، میاں مٹھا ، ظفر اقبال مسعود احمد چوہان نے شرکت کی۔ فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور ڈاکٹر انیلہ حمید نے تمام مہمانان گرامی کا پُر تپاک استقبال کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے ڈیری کے بڑھتے رجحان کو اُجاگر کیا۔
اُنہوں نے دودھ کی موجودہ ملکی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دودھ ایک متوازن غذا ہے ۔
بچوں اور بڑوں تمام عمر کے لوگوں کے لئے یکساں اہمیت کی حامل غزا ہے۔
ڈاکٹر انیلہ حمید نے دودھ کی غذائیت اور افادیت، دودھ کی مصنوعات اور دودھ کی پروسیسنگ کی اہمیت کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔
مزید برآں ڈاکٹر انیلا حمید نے پاکستان کے لحاظ سے مستحکم ڈیری فارمنگ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
مہمانان خصوصی محمد سیف نے منتظمین کو مبارک باد دی، اور ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی کو تحسینی کلمات سے نوازا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے آگاہی سیمینار ساؤتھ پنجاب کی دھرتی پر فوڈ اور نیوٹریشن کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بہت ضروری ہیں، اور فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن یہ کام پچھلے ۱۱ سالوں سے بخوبی انجام دے رہا ہے۔
چوہدری زوہیب اللہ نے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریسرچ فورم اکیڈمیا اور انڈسٹریز مل کے ساؤتھ پنجاب میں ڈیری سیکٹر کو بہتر طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں۔
میاں مٹھا ، ظفر اقبال , ڈاکٹر محمد شہباز ، مسعود احمد چوہان نے دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی اہمیت کے بارے میں اجاگر کیا۔
دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان (چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن)، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان امجد۔ ڈاکٹر سمیم جاوید، ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر در شہوار، ڈاکٹر راحیل سلیمان، ڈاکٹر قمر سلیم اور دیگر معزز مہمان شامل تھے۔
ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی نے طلباء میں پروڈکٹ کمپٹیشن اور پوسٹر کمپٹیشن کا بھی انعقاد کیا، جس میں ڈاکٹر محمد شہباز اور مسٹر مسعود چوہان نے بطور جج شرکت کی۔