Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دودھ کا عالمی دن: انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں تقریب ہوگی

انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور فریز لینڈ کمپنیاں اینگرو پرائیویٹ لمیٹیڈ پاکستان کے زیراہتمام یکم جون 2022 بروز بدھ صبح دس بجے کو دودھ کا عالمی دن ورلڈ ملک ڈے کے حوالے سے نیشنل سیمینار کی تقریب بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے جناح آڈیٹوریم میں انعقاد کیاجائیگا۔

اس تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلر ، فوڈ انسڈسٹریز ، فوڈ اتھارٹیز اور دیگر نجی و سرکاری طلباء و طالبات بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے۔

اس تقریب کے چیف آرگنائز ر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ہوں گے, اور صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کریں گے۔

اس تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ، ڈاکٹر محمد ناصر ، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ ، پروفیسر ڈاکٹر نذہت ہماء دودھ کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے سامعین روشناس کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button