Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا

پروگرام میں یونیورسٹی کے معذور طلباء و طالبات فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی، شرکاء نے یونیورسٹی کی جانب سے معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔

کنویئنر کمیٹی ڈاکٹر سلمان قادری اور سیکرٹری ڈاکٹر عثمان جمشید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جامع معذور افراد کو وظائف کے ذریعے تعلیم اور رہائش میں مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے، معذور افراد کی سہولت کے لیے یونیورسٹی کی تمام بلڈنگز میں داخل ہونے کے لیے ریمپ موجود ہیں، پہلی اور دوسری منزل پر جانے کے لیے ویل چیئر اسیسیبل لفٹ بھی فعال ہیں۔

اس موقع پر رئیس جامع پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود بارے سنجیدگی سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کمیٹی کو سراہتے ہوے کہا کہ خصوصی طلباء وطالبات کی فلاح و بہبود کے لیے مزید کاوشیں جاری رکھیں اور ان طلباء و طالبات کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے ٹریننگز اور انٹرنشپ کا اہتمام کریں۔

اس موقع پر رجسٹرار محمد آصف نواز،ڈاکٹر محسن اور معذور افراد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button