Breaking NewsNationalتازہ ترین
نادرا ملتان ریجن میں "شناخت کا عالمی دن” منایا گیا
چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے ویژن کے مطابق نادرا ملتان ریجن کے تمام دفاتر میں "شناخت کا عالمی دن” 16 ستمبر منایا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ریجن میجر (ر) عمران علی خان نے نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں خصوصی تقریب میں اس دن کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔
عوام میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے نادرا ملتان ریجن کے تمام دفاتر میں بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن سلوگن”شناخت بنائے با اختیار” درج تھا۔


















