Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : پرتشدد انتہا پسندی کے تدارک کا عالمی دن منایا گیا

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سینیئر ٹیوٹر آفس اور سٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک کے عالمی دن کی مناسبت سے علمی سیمینار اور پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی، سیشن میں فیکلٹی اور طلباوطالبات نے نوجوانوں میں تشدد اور انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے سیر حاصل گفتگو کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ معاشرے میں برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی میں پہلے سے موجود پلیٹ فارمز طلبہ کلبز اور اسپورٹس گراؤنڈز نوجوانوں کی مثبت توانائی کو تعمیری سمت دینے کے مؤثر ذرائع ہیں لیکن ان سے تمام طلباوطالبات استفادہ حاصل نہیں کر رہے۔ اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ طلبہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تدریسی انداز میں بہتری لا کر کلاس رومز کو ایسا ماحول بنایا جائے جہاں طلبہ سوال کرنے، مکالمہ کرنے اور اپنے خیالات پیش کرنے میں خود کو بااختیار محسوس کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو سننا اور انہیں اظہارِ رائے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وائس چانسلر نے سٹوڈنٹ کونسل کو ہدایت دی کہ وہ جامعہ میں مثبت مصروفیات کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبہ (پلان) پیش کرے تاکہ طلبہ کی تعمیری شرکت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جامعہ نوجوانوں کی مثبت تربیت، بامعنی مکالمے اور شمولیتی تعلیمی ماحول کے ذریعے ایک پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر بنیامین رانا، ڈاکٹر عثمان جمشید ،ڈاکٹر بابر فرید، ڈاکٹر رشید احمد، مس ایمن، اسود احمد، مس شہزادی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button