زکریا یونیورسٹی: خوراک کا عالمی دن؛ فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں سیمینار
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے خوراک کے ضیاع اور اس سے منسلک غذائی بحران پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کی تربیت میں پانی کی اہمیت کو شامل اور اجاگر کیاجائے، اور ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر پانی کے ایک ایک قطرے کو عطیہ خداوندی مانتے ہوئے اس کو محفوظ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے مختلف شرکاء نے غذا اور باالخصوص پانی کی قلت، ضیاع اور اس کے عوامل پر سیر حاصل بحت کی۔
سیمینار میں کلاسک واٹر ملتان کے سی ای او ارشد محمود ، دو آبہ فاؤنڈیشن سے محمد ناصر ، آگاہی فاؤنڈیشن سے سید فارس ، نیوٹریشن انٹرنیشنل سے احتشام الحق ، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ڈاکٹر آفتاب قمر ، محمد عباس رانجھا ، ڈاکٹر سبحان عظیم ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم ، پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ چوہان ، پروفیسر ڈاکٹر وقاص ملک ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر آصف یسین ، ڈاکٹر فرخ ارسلان ، پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر خرم افضل اور مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
سیمینار کے اختتام پر پانی کی اہمیت پر ہونے والے مقابلہ جات بشمول پوسٹر پراڈکٹس ، مضمون نویسی میں پوزیشن لینے والے طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔