Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان: نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام صحت کے عالمی کے حوالے سے سیمینار

فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے شعبہ نیوٹریشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام صحت کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔

سیمینار کے مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں صحت کے مسائل کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے، اور پاکستان میں صحت کے یہ مسائل ایسے امراض کا باعث بنتے ہیں جن کا علاج وسائل کی کمی اور معاشی حالات کی وجہ سے مشکل ہے۔
جنوبی پنجاب میں میل نیوٹریشن ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔

چیف آرگنائزر ڈاکٹر توصیف سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ خوراک کی فراہمی کے ساتھ خوراک کا معیاری ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے، جہاں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔

ڈاکٹر سعدیہ خان نے کہاکہ ڈاکٹر اور نیوٹریشنسٹ کو صحت کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگاش ایسی غذا اور طرز زندگی میں تبدیلیاں لانی چاہیں کہ پیدائش کیو قت متوقع بیماریوں سے بچا جاسکے۔

کامل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائوتھ پنجاب میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے ٹی بی ، ڈائریا ، میل نیوٹریشن جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

سیمینار میں زکرین نیوٹریشن سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد نیوٹریشن کے حوالے سے آگاہی اور سیمینار کا انعقاد کرنا ہے، تاکہ صحت کی سہولیات کو بہتر بناکے صحت مند معاشرہ کا قیام میں لایا جاسکے۔

سیمینار میں میں ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر انیلہ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر در شہوار، ڈاکٹر میمونہ ، اور طلباء طالبات نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button