Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پینتیسویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج لندن میں شروع ہوگی

ختم نبوت سنٹر لندن کے زیر اہتمام پینتیسویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس حضرت علامہ عبدالعلیم فاروقی لکھنوء انڈیا کی زیرصدارت آج ہینڈزورتھ میں واقع مکی مسجد میں منعقد ہوگی۔
جس میں مولانا عبدالرشید ربانی سرپرست جمیعت علماء برطانیہ سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام شرکت اور خطاب کرینگے۔
اس کی میزبانی میں ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے رہنما طہٰ قریشی ودیگر کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں ۔
اس حوالے سے حافظ نگیں، طہٰ قریشی ، مفتی اسلم ، محمد زبیر خالد اور محمد یونس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عقیدہ ختم نبوت بارے علمائے کرام خطاب کریں گے، اور عوام الناس بالخصوص نوجوان نسل میں عقیدہ ختم نبوت کی دینی،مذہبی اور جذباتی وابستگی اور اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سالانہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور عقیدہ ختم نبوت کی موثر پیغام رسانی کے سلسلے میں طہٰ قریشی سیکرٹری جنرل اپنے ساتھیوں سمیت ہفتہ بھر سے لندن سے برمنگھم میں موجود ہیں اور یہاں کی ہر بڑی مسجد،مقامی علمائے کرام اور کمیونٹی قائدین کے ساتھ ملاقات کر کے پیغام پہنچا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔
علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام اور ایمان کی اساس ہے اور یہ کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور اس کیلئے پوری امت مسلمہ متحد ہے۔
تقریب میں جن علمائے کرام نے شرکت کی ان میں علامہ سید ظفراللہ شاہ امیر سلطان باہو ٹرسٹ و کنوینئر ختم نبوت یونائٹڈ کونسل،مفتی خالد محمود جمیعت اسلام لندن کے امیر اور ختم نبوت سنٹر کے ٹرسٹی، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی مرکزی جماعت اسلامی، مولانا حامد قدوس ہاشمی سنی علما کونسل برطانیہ، علامہ محمد سرفراز مدنی یوکے اسلامک مشن، مولانا طارق مسعودجمعیت العلما برطانیہ، علامہ محمد سجادخطیب پیغام اسلام ٹرسٹ، علامہ قاضی ساجد ظفر،قاضی اظہار احمدخطیب مکی مسجد ،مولانا صاحبزادہ امداد الحسن نعمانی جمعیت العلما برطانیہ، قاری اسرار احمدجمعیت العلما برطانیہ ، صاحبزادہ فیض الحسن،اعجاز صدیقی منہاج القرآن برمنگھم، علامہ عاطف جبار حیدری سنی علما کونسل، ٹی یوکے کے ڈائریکٹر اسرار احمد اور ڈاکٹر اختر زمان غوری شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button