زرعی یونیورسٹی میں بائیو پیسٹی سائیڈز پر سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام بائیو پیسٹی سائیڈز کی پیداوار پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
معروف بائیو پیسٹی سائیڈ ماہرین ڈاکٹر بیلنڈا میری (گلوبل ٹیم لیڈر پلانٹ وائز)، ڈاکٹر کیتھ اینڈریو (گلوبل ٹیم منیجر پلانٹ وائز) کے ساتھ ڈاکٹر نعیم اسلم (کنٹری کوآرڈینیٹر پلانٹ وائز، پاکستان) نے شرکت کی۔
سیمینار میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے مختلف شعبہ جات اور پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے ماہرین تعلیم اور افسران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر بیلنڈا میری نے بائیو پیسٹیسائیڈز کی بنیادی معلومات، بایو پیسٹیسائڈز کے لیے درکار وساٰئل اور ممکنہ ذرائع کے بارے میں ایک تفصیلی لیکچر دیا، جس کے ساتھ اس میدان میں موثر استعمال کے فروغ پر بات چیت ہوئی ۔
ٹڈی دل پر قابو پانے کے گرین مسل پروجیکٹ کی کامیابی کی روداد، میٹارزیم اور بویریا فنگس کو بائیو پیسٹی سائیڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے افریقہ اور دیگر ممالک میں ٹڈی دل کی کامیابی کا ذکر کیا۔
انہوں نے کیڑوں کی پیشن گوئی کے لیے سیٹلائٹ، پیسٹ ریڈار جیسے اقدامات کے اطلاق کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کیڑوں اور بیماریوں کی مصنوعات کے صارفین اور فیلڈ ایپلی کیشن تک موثر ترسیل کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔
ڈاکٹر کیتھ اینڈریو )ایک پیتھالوجسٹ( نے بایو پیسٹی سائیڈز کے نئے افق اور کیڑوں کے بائیو کنٹرول کے لیے بایوٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی اس مسئلے کو کس طرح متاثر کر رہی ہے۔
ڈاکٹر نعیم اسلم نے فراہم کردہ سہولیات، لٹریچر اور دیگر ماخذ مواد کے بارے میں بتایا۔
پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا، جو خاص طور پر بائیو پیسٹی سائیڈ کی پیداوار اور جاری ٹریلز سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔
بائیو پیسٹی سائیڈ کی پیداوار، تشکیل اور إطلاق کے شعبے میں تعاون پر باہمی اتفاق کیا گیا۔بین الاقوامی زرعی سائنسدانوں نے زرعی جامعہ ملتان کا ریسرچ کے شعبہ میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نام پیدا کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خوب سراہا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈاکٹر فواد ظفر، ڈاکٹر آصف فاروق، ڈاکٹر نادر نقاش، ڈاکٹر فرخ بیگ، ڈاکٹر حسن ریاض، ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر اختر حمید، ڈاکٹر عثمان اسلم، طاہرہ گل, ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اور اور پی ایچ ڈی سکالرز موجود تھے۔
تقریب میں ڈاکٹر غلام عباس ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، غلام فرید سی ای او رائز اے جی ملتان نے شرکت کی۔
وفد نے سنٹرل لیب سسٹم کا دورہ کیا، اور شجر کاری بھی کی۔


















