زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگری بزنس اینڈ اپلائیڈ اکنامکس کے زیر اہتمام انسانوں میں تحقیقی اخلاقیات کے اصولوں کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی، جب کہ انٹرنیشنل گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر کیتھرین الن چارلس اسٹورٹ یونیورسٹی آسٹریلیا سے تھے۔
اس موقع پر انٹرنیشنل گیسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق میں اخلاقی اقدار بہت اہمیت کی حامل ہیں، صاف و شفاف تحقیق ہی صحیح نتائج دے سکتی ہیں۔
انہوں نے تحقیق کے اصولوں کے بارے میں بتایا جو کہ کسی بھی محقق کو اپنی تحقیق میں شامل کرنا چاہیے۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اس موقع پر کہا کہ تحقیق میں اخلاقی اقدار کا بہت عمل دخل ہے ، خاص کر جہاں پر زیرتحقیق انسان ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقی اقدار اس معاشرے کے رسم ورواج اور رہن سہن کے مطابق ہونا چاہیے، اور ان سے باقاعدہ اجازت لے کر تحقیقات ہونی چاہیے۔
اس موقع پر پروفیسر ساندرہ حینی مصطفی، پروفیسر مائیکل میچل، فیصل ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم،پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق، ڈاکٹر عبدالغفار سمیت دیگر فیکلٹی موجود تھی۔


















