تصدیق شدہ بیج کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں تصدیق شدہ بیج کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی صدارت سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل نے کی، جبکہ انٹرنیشنل گیسٹ سپیکر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا امریکہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سیڈ سرٹیفیکیشن)ٹیموتھی بلینک نے تصدیق شدہ بیج کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔
شرکاء کو بتایا جس کی سفارشات یہ تھیں کہ پاکستان کو بھی انٹرنیشنل سیڈ ٹیسٹنگ ایسوسی ایشن اور آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن جیسی بین الاقوامی سیڈ ٹیسٹنگ تنظیموں کا حصہ بننا چاہیے۔
کوالٹی سیڈ کی منظوری تیسری پارٹی سے ہونی چاہیے جس میں(ایف ایس سی آر ڈی)پرائیویٹ کمپنیوں کی تنظیم پاکستان سیڈ ایسوسی ایشن اور اکیڈیمیا کے ممبران کو مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے۔
مزید کہا کہ سیڈ ٹیسٹنگ کی مزید لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لانا چاہیے اور صرف حکومت پر بہتر تصدیق شدہ بیج کی فراہمی کی ذمہ داری نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آنا چاہیے۔
سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے کہا کہ تصدیق شدہ بیج کی تیاری کیلئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی مجموعی کاوش اور محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے کسانوں کی رہنمائی بہت ضروری ہے۔
مزید انہوں نے سیڈ سٹیورڈ شپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بیج کی تیاری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے بیج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بیج کو ہی زندگی اور زراعت کو درپیش مسائل کا حل قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیج کی سپلائی چین اگرانومی، پتھالوجی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فواد شاہ نے تصدیق شدہ بیج کے ذریعے پیداوار کی بڑھوتری پر بات کرتے ہوئے بیج کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے ہارویسٹر مشینری کو بہتر بنانے اور بیج کو خشک اور ٹھنڈی جگہ پر ذخیرہ کرنے پر زور دیا، انہوں نے پلانٹ بریڈر رائٹس کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔
سمینار میں ڈاکٹر حیدر کرار،ڈاکٹر صغیر احمد،ڈاکٹر قمر شکیل،سید حسن رضا،چوہدری محمد حنیف،سید وقاص الرحمن،ڈاکٹر ہارون مقصود،آصف رسول،ڈاکٹر حماد ندیم طاہر،ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر محمد شاہد،ڈاکٹر عامر بختاور،ڈاکٹر محمود سمیت سیڈ کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔