سماجی مسائل کا حل قرآنی تعلیمات میں مضمر ہے : ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ سماجی مسائل کا حل قرآنی تعلیمات میں مضمر ہے ، اور کلام الٰہی کے براہ راست انسانی زندگی پر بھی اثرات ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔
معاشرتی مسائل پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو مل کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے: امریکن سوشلسٹ اریتا ویس
شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ سماجی مسائل اور ان کے حل کے موضوع پر منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے یقنینا بہت اہم تجاویز سامنے آئی ہیں ، جس سے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔
وائس چانسلر نے امریکہ سمیت دیگر ممالک اور یونیورسٹیوں سے آنے والے سکالرز کی شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا ، اور اس کانفرنس کو یونیورسٹی کے لیے اعزاز قرار دیا ۔
وائس چانسلر نے چیرمین ڈاکٹر کامران اشفاق کی کاوش کو بھی سراہا ، اور ایسی کانفرنسز باقاعدگی سے کرانے پر بھی زور دیا ۔
امریکن سکالر ڈاکٹر انیتا وائس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مل جل کر کاوشوں سے مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، اور میں توقع کرتی ہوں کہ اس کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ۔
چیرمین ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہا کہ ایک ادنیٰ سی کاوش کی ہے کہ ملک بھر سمیت بین الاقوامی سوشلسٹ سکالرز کو ایک چھت تلے اکھٹا کیا ہے، جس سے سب نے بھرپور استفادہ حاصل کیا ہو گا۔
کانفرنس کے دوسرے روز 16سیشن رکھے گے ، جس میں امریکہ ، کینیڈا ،ملایشیا ،انڈیا ،ازاد کشمیر سے آن لائن پیپرز پیش کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر سکالرز نے 152 ریسرچ پیپرز پیش کیے ۔
کانفرنس سے ڈاکٹر قیصر محمود ، ڈاکٹر فرحان احمد ، ڈاکٹر محمد حسین ، ڈاکٹر رضوان ، ڈاکٹر ساجد ندیم ، ڈاکٹر کاشف صدیق ، ڈاکٹر سراج حسین ، ڈاکٹر صدیق اکبر ، ڈاکٹر شبیر ، ڈاکٹر صائمہ افضل ، ڈاکٹر ثمینہ ، ڈاکٹر امتیاز وڑائچ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
کانفرنس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے تمام سکالرز و مندوبین کے مابین شیلڈز و سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔