Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : ورلڈ سوئل سائنسز ڈے پر واک کا اہتمام
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوائل سائنسز میں ورلڈ سوائل ڈے منایاگیا۔
اس موقع پر ایک آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا، جس کی قیادت شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر الحی گوندل نے کی۔
واک میں اساتذہ کرام ڈاکٹر عبدالرحیم ، ڈاکٹر محمد شعبان ، ڈاکٹر ساجد مسعود اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ورلڈ سوائل ڈے ہر سال 5 دسمبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے ۔
چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر الحی گوندل نے واک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوئل ہمارے ماحول کا اہم جزو ہے ،یہ نباتات کی پیداوار کے لیے ضروری ہے ۔
ہماری طرح سوائل کو صحت مند رہنے کے لیے مناسب مقدار میں غذائی اجزاء کی متوازن فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ غذائی تحفظ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے لیے سوائل کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔