Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایک روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ بائیو سائنسز کے زیراہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیاگیا۔

سمپوزیم کا موضوع ’’خوراک پیدا کرنے والے جانوروں میں اینٹی مائیکرو بیلز کا استعمال اور ان اینٹی مائیکرو بیلز کی مزاحمتی نقطہ نظر سے اہمیت ‘‘ تھا۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کرنے پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر اور فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کی تعریف کی۔

انہوں نے سمپوزیم میں موجود شرکاء بالخصوص کلیہ بیطاری کے طلباء طالبات کو نظم و ضبط کی پابندی اور ریسرچ کلچر کے فروغ کی تلقین کی۔

ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایسی ورکشاپ ہمارے اور جامعہ کے لیے ایک اعزاز ہے، اور فیکلٹی اور فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کی مشترکہ کاوش سے اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر قابو پایا جارہا ہے۔

انہو ںنے کہاکہ اس طرح معیشت کو مثبت فائدہ حاصل ہوگا۔ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

سمپوزیم کے چیف آرگنائزر و چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس پلیٹ فارم کو ایک انتہائی اہمیت کی حامل ورکشاپ قرار دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس نے ورکشاپ اور اس میں زیربحث اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی مائیکرو بیل ادویات سے پیداہونے والے مزاحمتی عمل کی اہمیت کو بیان کیا۔

سمپوزیم میں فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے ڈاکٹر فاروق طاہر ، سیکوفارما کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن شاہ ، ڈاکٹر محمد عرفان انور ، ڈاکٹر عامر علی ، ڈاکٹر نبیل اعجاز و دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو یادگاری شیلڈ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button