Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں دو بڑے سیمینار

ویمن یونیورسٹی ملتان کے کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان "بہتر کیریئر کے راستے کا انتخاب کیسے کریں، اور ایک کامیاب خواتین کے طور پر اپنے کیریئر کو کیسے بنایا جائے ” منعقد کیا گیا، اس کے ساتھ ہی انٹرن شپ مکمل کرن والی انٹرپرینورز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم نواز تھیں، جبکہ مہمان اعزاز میزان بینک کے جی ایم عابد حسین ملک تھے۔ اس سیمینار کی فوکل پرسن ڈاکٹر صدف محمود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ محنت، لگن، مہارتوں کے ساتھ، کیسی بھی شعبہ میں ایک کامیاب اور بھرپور کیریئر بنا سکتا ہے۔

ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ انٹرن شپ، وہ تربیتی پروگرام ہےجو ملازمت/کاروبار کی شروعات کرنے سے ویمن یونیورسٹی نے تربیت کےلئے شروع کیا ہے ۔انٹرن شپ ملازمت کاوہ تجرباتی دورانیہ ہے جس سے گزرے بغیر کوئی نوجوان عملی زندگی میں کامیاب نہیں ہوسکتا، پرائیویٹ سیکٹر میں عموماً ملازمین کی آمد و رفت سارا سال جاری رہتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ سینئر افراد بہتر تنخواہ، سہولیات، اور اونچی پوزیشن کی خاطر ایک کمپنی چھوڑ کر دوسری کمپنی جوائن کر لیتے ہیں ۔ ایسے مواقع پر مینجمنٹ عموماً نئے سینئر کے بجائے کمپنی کے اندر کسی جونیئر کو سینئر کی جگہ ترقی دے دیتی ہے، اور جونیئر کی سیٹ پر انٹرن شپ والے کو نوکری دے دی جاتی ہے نئے شخص کو کمپنی کے ماحول اور طریقہ کار سمجھنے اور اس کے مطابق کام کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے، جبکہ انٹرن شپ کرنے والا کمپنی کے کام کرنے کے لیے طریقہ کار سے آگاہ ہوچکا ہوتا ہے۔

اسلئے انٹرن شپ کی صورت میں آپ کو اچھی کمپنی میں زیادہ آسانی سے مستقل جاب مل سکتی ہے، اس لئے آج انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دیتی ہوں، اور کامیاب مستقبل کی دعا کرتی ہوں، انہوں نے ڈاکٹر صدف محمود کی کاوشوں کو سراہا۔

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اگر آپ کو کسی وجہ سے ملازمت نہیں مل رہی تو آپ کو فارغ گھر میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ انٹرن شپ یا کسی بھی شکل میں اپنی فیلڈ کے ساتھ لازماً منسلک رہنا چاہیے تاکہ آپ کی کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا رہے، اور جب بھی کبھی کسی اچھی ملازمت کا اشتہار دیا جائے، تو آپ کے پاس اس کے لئے مطلوب مہارت اور تجربہ پہلے سے موجود ہو ۔

میزان بینک کے جی ایم عابد حسین ملک نے کہا کہ میزان بینک خواتین یونیورسٹی کی طالبات کو ملازمتیں فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن طالبات نے اپنی 16 سالہ تعلیم مکمل کر لی ہے، وہ اپنی سی وی ہمیں جمع کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی کی لائبریری کے لیے 50000 روپے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ گہری دلچسپی کے ساتھ اپنے کیریئر کے راستے کا انتخاب کریں اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سخت محنت کریں۔

انہوں نے اداروں میں قائدانہ کردار کے بارے میں بھی بات کی۔ اساتذہ اپنے طالبات کے لیے رہنما اور رول ماڈل ہوتے ہیں۔ لہٰذا انہیں ان کی گرومنگ اور کیریئر کی تعمیر کے لیے تمام مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے چاہیے۔ انہوں نے کارپوریٹ ماحول تعلیمی اداروں اور گھروں کے ماحول سے کافی مختلف ہوتے ہے۔اس لیے طالبات کی گرومنگ اس طرح سے کی جائے کہ اگر انہیں کیسی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے تو وہ بروقت بہتر فیصلہ کرسکیں۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ، عابدہ حسین اور ڈاکٹر صدف نے تمام طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button