کورونا سے آگاہی مہم بارے طلباء کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرانے کافیصلہ

پنجاب حکومت نے کورونا سے آگاہی مہم بارے طلبا کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرانے کافیصلہ ، پہلے بڑے شہروں میں پراجیکٹ شروع ہوگا ۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے آگاہی اور شہریوں کو ویکیسن لگانے کےلئے مہم چلانے کےلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکے احتیاطی تدابیر،روک تھام اور ویکسی نیشن مہم کو 100 فیصد کامیاب بنایا جاسکے۔
یہ مہم ضلعی انتظامیہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کے ذریعے مہم چلائے گی ، انٹرن شپ پروگرام 6 ہفتوں پر مبنی ہوگا۔
انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء عام شہریوں کو ویکسی نیشن میں درپیش مسائل اور فوائد سے آگاہ کریں گے۔طلبہ کی ڈیوٹیاں ان کے حلقوں یا من چاہے علاقوں میں ہی لگائی جا ئیں گی۔انٹرن شپ پروگرام میں فریش گریجوایٹس کو ترجیح دی جائیگی۔انٹرن شپ پروگرام کیلئے عمر کی حد 16 سے 35 سال رکھی گئی ہے۔
اس پراجیکٹ کو پہلے بڑے شہروں میں شروع کیا جائے گا جس میں لاہور، ملتان، راولپنڈی فیصل آباد اور دیگر شہر شامل ہیں ۔


















