میٹرک امتحانات سنٹرز پر فرائض میں غفلت برتنے والے عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ

کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان کی جانب سے میٹرک امتحانات کے سنٹرز پر ڈیوٹی دینے والے عملے کو سخت پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سنٹرز میں داخل ہونے والے تمام امیدواروں کی جامعہ تلاشی لی جائے تاکہ کسی بھی قسم کا امتحان سے متعلق کوئی بھی مواد سنٹرز میں نہ جاسکے۔
اسی طرح ڈیوٹی عملہ اپنے موبائل ریذیڈنٹ انسپکٹر کے پاس جمع کروانے کا پابند ہے، مگر اس کی خلافِ ورزی کی جارہی ہے عملہ امتحان کے دوران موبائل استعمال کرنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ سنٹرز کی چیکنگ کی جارہی ہے آور جس سنٹر پر بھی امیدوار سے کوئی بھی مواد برآمد ہوا تو ڈیوٹی عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، اس کے لیے ڈی سی ملتان سے بھی ملاقات کرنا پڑ ی تو ضرور کی جائے گی۔
ڈیرہ غازی خان بورڈ کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں تمام عملہ معطل کر دیا گیا ہے، اگر ملتان بورڈ کی حدود میں کوئی کیس سامنے آ یا تو اسی طرح کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثنا استاتذہ تنظیموں نے کنٹرولر بورڈ کی جانب سے جاری پیغام میں استعمال کی جانیوالی زبان کو غیر مہذب قرار دیا ہے، استاتذہ بورڈ کے امتحانات منعقد کروانے میں معاونت فراہم کرتے ہی،ں جس میں خواتین سٹاف بھی شامل ہے۔
پیغام میں جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ مرد کے ساتھ خواتین سٹاف کے لئے بھی غیر مہذب ہے، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے




















