Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

امریکا اور برطانیہ کے بھرپور دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔

5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ڈالرکو بھی ریورس گیئر لگ گیا، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ وطن واپس پہنچنے پر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں ، پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، قائد نواز شریف اور وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی ذمہ داری دی ہے، 98 اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔

جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کیلئے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہےاسحاق ڈار کا کہنا تھا میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانےکا جعلی کیس تھا، مین نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button