اسلامی جمعیت طلبہ سیلاب زدگان کی مدد کےلئے پیش پیش

اسلامی جمعیت طلبہ کی یہ درخشاں تاریخ رہی ہے کہ جب بھی ملک پاکستان کو ضرورت پڑی جمعیت نے اپنے نوجوان پیش کیے۔
ثوبان شرجیل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت اقتدار کی جنگ سے باہر نکلے ، اور متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے اقدامات کرے غریب و بے کس عوام سیلاب، بھوک، اور بیماریوں سے مر رہی ہے، اور ہمارے حکمران اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں یہ وقت اقتدار کی جنگ کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کا ساتھ دینے اور ان کی امداد کرنے کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب بھر کی جامعات و کالجز میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ اور فنڈ ریزنگ کیمپ کا انعقاد کردیا ہے، اور مزید راجن پور اور ڈی خان میں ذمہ داران متاثر بچوں اور لوگوں تک پکا ہوا کھانا، دودھ، اور ضرورت کی تمام اشیاء پہنچا رہے ہیں ۔
اگر یہ کام اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان کر سکتے ہیں تو اقتدار میں بیٹھے حکمران بھی کر سکتے ہیں، متاثرین سیلاب کیلئے رہائش کا انتظام اسلامی جمعیت طلبہ کے دفاترز اور سکولوں میں کیا گیا جہاں کھانے کے ساتھ ضرورت کی تمام اشیاء مہیا کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں فنڈ ریزنگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں ملتان، مظفرگڑھ، تونسہ، ڈی جی خان، راجن پور اور دیگر علاقے شامل ہیں۔


















