Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جمعیت کا ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف احتجاج

اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے زیر اہتمام ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

ولایت حسین کالج سے چونگی نمبر 9 پر اختتام ہوا ، جس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان برادر حافظ مجاہد صالحین نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ اسلام مخالف کالا قانون ہے ،جو انتہائی قابل مذمت ہے جو معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہا ہے۔

یہ ایکٹ خواجہ سراؤں کے حقوق کی آڑ میں خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے حکومت ہوش کے ناخن لے ، اس قانون کو فی الفور واپس کیا جائے ۔

ورنہ اسلامی جمعیت طلبہ ملتان مقامی سطح پر زبردست احتجاج ریکارڈ کروائے گی، اور اگر ضرورت پڑی تو طلباء اسلام آباد پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button