اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا "آؤ پھر سے ایک ہو جائیں” کے سلوگن سے یوم پاکستان مہم کا آغاز

صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سردار عابد ڈوگر کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے "آؤ پھر سے ایک ہو جائیں” کے عنوان سے کمپین کا آغاز، کمپین میں ملک بھر کی جامعات کالجز اور رہائشی حلقوں میں ریلیاں، سیمینار ودیگر یکجہتی کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
کمپین کے آغاز کے موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی ثوبان شرجیل کا کہنا تھا کہ 23 مارچ یوم پاکستان درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے، جو ہم سے یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بقاء و سالمیت کا ضامِن اس کا وہ نظریہ ہے کہ جس کی بنیاد پر برصغیر پاک و ہند کے مسلمانان نے لازوال قربانیاں پیش کی تھیں۔
تقسیم در تقسیم اس مملکت کو اگر کوئی چیز باہم جوڑ سکتی ہے تو وہ بھی اس کا وہی نعرہ ہے جو قریہ قریہ اور بستی بستی گونجنے کے نتیجہ میں یہ پاکستان مہیں نصیب ہوا تھا, اور یہ نعرہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللّہ تھا۔یہ وقت ہم سے یہ تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات پر حقیقی اور عملی معنوں میں قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے باہم ایک ہو جائیں۔


















