Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا ملتان میں نئی قیادت کا انتخاب، اسامہ بوسن ناظم منتخب

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا ملتان کے زیرِ اہتمام ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال 2026-27 کے لیے نئی قیادت کا انتخاب کیا گیا، اجلاس میں ارکانِ جمعیت نے جمہوری اور مشاورتی انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں برادر اسامہ بوسن کو اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کا ناظم منتخب کر لیا گیا۔

نئے ناظم اسامہ بوسن نے کہا کہ وہ یونیورسٹی میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے، انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطہ قائم کریں گے، اور تعلیمی، رہائشی و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا مقصد صرف تنظیمی سرگرمیاں نہیں بلکہ طلبہ کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تربیت بھی ہے، جس کے لیے تمام کارکنان مل کر کام کریں گے۔

اِسلامی جمعیت طلبہ کا نصب العین اللہ اور اس کی رسول کی بتائے ہوئے اصولوں کی مطابق اِنسانی زندگی کی تعمیر کی ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button