جامعہ زکریا : اسلامی جمعیت کی دختر اسلام مارچ
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کی جانب سے دختر اسلام مارچ کا انعقاد مین جامعہ مسجد کے گراؤنڈ سے کیا گیا ، جس کی قیادت حارث بلوچ ناظم جامعہ زکریا اور صہیب عمار صدیقی قیم جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے کی۔
مارچ میں شریک طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ جامعہ کو شعور کی بارگاہ کہا جاتا ہے، جہاں آپ شعور سیکھتے اور بانٹتے ہیں ۔
یہ ملک پاکستان جس میں ہم جیتے ہیں یہ ملک پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ش یہ وہی پاکستان ہے جس کیلئے ہمارے نوجوانوں، بزرگوں اور بیٹیوں نے قربانیاں دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح آج یہ قافلہ دختر اسلام مارچ کے نام سے نکلا ہے، اسی طرح ملک پاکستان کیلئے قافلے ہندوستان سے نکلے اور ہم اس ملک پاکستان کو بے حیائی، فحاشی اور آریانی کا ڈہرہ نہیں بننے دیں گے، پاکستان میں مغربی کلچر کا فروغ نہیں ہونے دیں گے ۔
اسی موقع پر حارث بلوچ ناظم جامعہ زکریا نے کہا کہ جامعہ امن کی درس گاہ ہے جس میں باشعور طبقہ زیر تعلیم ہے، لیکن اسی جامعہ میں چند شرپسند عناصر بھی موجود ہیں، جو جامعہ کا امن برباد کرنا چاہتے ہیں لیکن اسلامی جمعیت طلبہ ایسا بالکل نہیں ہونے دے گی۔
مارچ میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مارچ میں نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی پنجاب شازیہ شیر افضل و سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔