آئی ایس پی کے سکالرز کی اسلامک یونیورسٹی ملائشیا کے ڈاکٹر محمد داؤد سے ملاقات

اسلامک سکالر سید افتخار علی گیلانی کوآرڈنیٹر ایم فل اسلامک سٹڈیز پروگرام انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب اور ڈاکٹر سید عثمان گیلانی پی ایچ ڈی سکالر سینئر لیکچرر شعبہ علوم اسلامیہ آئی ایس پی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائشیا میں "بین الاقوامی ادارہ برائے وحدتِ مسلمہ” (IIMU) کے سربراہ ڈاکٹر محمد داؤد الحدابی کے آفس میں ان سے ملاقات کی، اور گزشتہ سال نومبر میں انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں ان کی آنلائن شرکت کے اعزاز پر ان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
اس دوران دونوں ادارہ جات میں مل جل کر کام کرنے پر بھی باہمی اتفاق رائے ہوا، اور فوری طور پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے ورکشاپس اور کانفرنسز کرائے جانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔
ڈاکٹر داؤد الحدابی نے انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کی فروغ تعلیم کے لئے اور سیرت النبی پر آگاہی وترویج کےلئے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قابل تحسین قرار دیا ۔


















