Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آئی ٹی سنٹر و ایمرسن سٹوڈیو کا قیام

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جدید آئی ٹی سینٹر کے قیام، ایمرسن سٹوڈیو کے افتتاح اور یونیورسٹی emblem کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن لال محمد جویا نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی قیادت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کے جدید تعلیمی پروگرامز، بنیادی ڈھانچے کی ترقی طلبہ کے لیے فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی بصیرت افروز قیادت اور مدبرانہ حکمت عملی نے اس جامعہ کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنا دیا ہے، جو نہ صرف ملتان بلکہ پورے جنوبی پنجاب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کی کامیابیاں حکومت پنجاب کے عزم اور عوام کی توقعات کی عکاس ہیں، اور اس جامعہ کی مزید ترقی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

تقریب میں پنجاب اسمبلی کے اراکین ایم پی اے اجمل چانڈیا، مس شازیہ حیات، اور ایم پی اے سلمان نعیم نے شرکت کی، جبکہ معروف بزنس مین آ صف مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایم پی اے مس شازیہ حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے تعلیم اور ترقی کے میدان میں جو سنگِ میل عبور کیے ہیں، وہ نہ صرف علاقائی بلکہ قومی سطح پر قابلِ تقلید ہیں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے اقدامات جنوبی پنجاب میں تعلیمی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔

ایم پی اے اجمل چانڈیا نے یونیورسٹی کے جدید اسٹوڈیو کا افتتاح کرتے ہوئے اسے خطے میں تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمرسن یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ پروگرامز متعارف کروا کر نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ایم پی اے سلمان نعیم نے ڈیجیٹل بلیٹن آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف خطہ ملتان بلکہ پورے جنوبی پنجاب کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی کے لیے 100 ملین روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، جو یونیورسٹی کے تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

تقریب کے دوران ایمرسن یونیورسٹی کے نئے emblem کی رونمائی، جدید یونیورسٹی اسٹوڈیو کا دورہ، اور ڈیجیٹل بلیٹن آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے یونیورسٹی کی حالیہ کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے 100 سے زائد بی ایس پروگرامز، 20 سے زائد ایم فل پروگرامز، اور 4 پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے، یونیورسٹی میں ہولوگرام لیب، فلپ کلاس روم ماڈل، اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ طلبہ کو عصرِ حاضر کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور تربیت دی جا سکے۔

ہمارا مشن ایمرسن یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کرنا ہےاور ہم اس مقصد کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو سرائیکی اجرک پہنائی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button