Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہیٹ ویو : کلاسز آن لائن ہوگئیں

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ہیٹ ویو کی وجہ سے ریگولر کلاسز کو آن لائن موڈ میں شفٹ کردیا، اسلامیہ یونیورسٹی نے گرمی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے کلاسز آن کردیں۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر نے محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو کی صورتحال خصوصاً بہاولپور ڈویژن میں جاری گرمی کی لہر کے حالات کے پیش نظر، کلاس آن لائن کردیں ہیں اور تمام چیئرپرسنز/سربراہان/انچارجز/پرنسپلز/ڈیکٹرز ڈیپارٹمنٹس/کالجز/کیمپسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی باقاعدہ کلاسز کو آن لائن موڈ میں منتقل کریں یہ کلاسز 5 جون تک جاری رہیں گی جبکہ فائنل ٹرم کے امتحانات 06 جون 2024 سے شروع ہوں گے۔

تاہم، کونسلوں کے ذریعے چلنے والے محکمے اپنی متعلقہ کونسلوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button