Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا اجلاس

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی زیر صدارت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا اجلاس ، مختلف انتظامی، تدریسی، مالی اور ترقیاتی امور زیر غور ، اہم معاملات کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا اجلاس سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کے زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر،سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد رضا چوہان، سیکرٹری و رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں سنٹر فار پرفارمنگ آرٹس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن ، چولستان اینڈ سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر اور سنٹر فار ایکسی لینس ان کارپوریٹ گورنس کے قیام کی منظوری دی گئی۔
چائینز ٹیسٹنگ اینڈ انسٹیٹیوٹ اور بزنس سنٹر کی ترمیم شدہ تجویز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان کے ساتھ ہز ایکسی لینسی شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور رحیم یار خان کیمپس کے ساتھ معاہدہ کی منظوری دی گئی۔

فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف سوائل سائنسز اینڈ واٹر ریسورس کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ چولستان میں بارشوں میں اضافے کے منصوبے کے ذریعے ایگرو اکنامک زون کے قیام کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ایلومینائی ایوارڈز بھی منظورکر لی گئی۔

اس کے علاوہ اہم پالیسی امور، قانونی و دیگر معاملات بھی زیر غور آئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button