ملتان : 3 روزہ رنگا رنگ جشن بہاراں 31 مارچ سے شروع ہوگا

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاء کے باسیوں کو یادگار تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بہار کے رنگ سجنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 3 روزہ رنگا رنگ جشن بہاراں 31 مارچ سے شروع ہوگا، جبکہ 2 اپریل کی شب تک ڈھیروں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رنگا رنگ تقریبات میں پھولوں کی نمائش ،میوزیکل پروگرام اور کلچرل فلوٹس بھی چلائے جائیں گے، جبکہ قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں مشاعرہ،کلچرل شو، گھڑا ڈانس اور مخلتف پروگرام منعقد ہونگے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ایچ اے او متعلقہ محکموں کو محکموں کو جشن بہاراں کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے ، شہریوں کیلئے 3 روز شہر کو خوبصورت رنگوں سے سجایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں کے انتظامات کیلئے مخلتف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
کورونا کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد بہار کے استقبال کیلئے شہر کو کلچرل رنگ میں سجائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہریوں بچوں اور خواتین کیلئے میراتھن دوڑ،ثقافتی مقابلے اور دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہونگی۔
جبکہ 2 اپریل کی شب گرینڈ میوزیکل نائٹ اور میلہ ہوگا، جس میں ملک کے معروف شعراء اور گلوکار جشن بہاراں میں شریک ہونگے۔




















