Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں جاب فیئر

ٹیوٹا حکام اپنے پاس آؤٹ گریجویٹ کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے صنعت میں جاب فراہم کرنے کے لیے جاب فئیر کا انعقاد تعلیمی اداروں میں کرتے ہیں تاکہ فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو ایک ہی چھت کے نیچے جاب کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے، تاہم امیدواران کوبھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ انھیں جس آرگنائزیشن میں جاب ملے وہاں دل جمعی سے کام کریں،پہلی جاب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پھر آسانی ہو جاتی تجربہ آپ کی مارکیٹ کی فروغ دیتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار عامر عزیز ڈائریکٹر جنرل پلیسمنٹ ٹیوٹا پنجاب نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں طلباء سے جاب فئیر کے موقع پر مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔

چیمبر آف کامرس کے سنئیر نائب صدر ملتان سہیل طفیل نے کہا کہ خطہ کی مقامی صنعت میں فارغ التحصیل طلباء کو ملازمت کے مواقع دینا ہماری اولین ترجیح ہے ، جاب فئیر کا انعقاد ٹیوٹا اتھارٹی کا بہترین اور احسن اقدام ہے اس سے طلباء کو اپنے ادارہ میں ایک ہی مقام پر کمپنیوں سے رابطہ کی سہولت میسر آتی ہے، پلیسمنٹ ٹیوٹا کا ادارہ طلباء کو راہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ڈپٹی جی ایم انجنئیر معاذ نے کہا کہ ہر قدم پر ٹیوٹا معاونت کر رہا ہے،پرنسپل انجینئر محمد اسلام نے کہا کہ جاب فئیر کے انعقاد کی روایت کو آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا، فارغ التحصیل طلباء اپنے اساتذہ کرام اور ادارے سے رابطہ میں رہا کریں۔

انفارمیشن آفیسر خالد محمود فیصل کے مطابق جاب فئیر میں 30 سے زائد کمپنیوں کے نمائندگان نے امیدواران سے سی ۔وی وصول کی اور بعض طلباء کے انٹرویو بھی کئے۔

جنوبی پنجاب کےزونل پلیسمنٹ آفیسر سیدحیدر زیدی نے ڈائریکٹر جنرل کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر ملتان میڈم عائشہ رحمان، عمیر دانش، وائس پرنسپل حافظ محمد اکرم شفقت رسول چوہدری،ندیم جاوید، صدر شعبہ رانا بشیر، رانا اطہر، وسیم چشتی، محمد اسحاق، فاروق ڈوگر ملک فہیم، آصف غفور،محمد طلحہ، راؤ سرفراز،میڈیم قرات العین، عظمی کے علاوہ دیگر اساتذہ اور طلباء نے جاب فئیر میں بھر پور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button