Breaking NewsSportsتازہ ترین
جوروٹ نے انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نہملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے،34 سالہ برطانوی آل راؤنڈر جوروٹ (جوزف ایڈورڈ روٹ) نے اپنے اہم وطن لیفٹ ہینڈر بیٹسمن الیسٹر کک کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن 12472 بنانے ریکارڈ توڑ ڈالا، جو انہوں نے 161 میچز کی 291 اننگز کھیل کر بنایا تھا، جس میں ان کی ایورج 45 اور سٹرائیک ریٹ 46 تھا۔
رائٹ ہینڈر بیٹر جوروٹ نے یہ ریکارڈ ملتان میں جاری پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں اپنے نام کیا، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کئیریر کی 65 ویں نصف سنچری بھی مکمل کی، جس میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ جوروٹ اب تک انگلینڈ کی جانب سے 146 ٹیسٹ میچز کی 267 اننگز کھیل چکے ہیں، جس میں 34 سنچریاں بھی شامل ہیں، 57 کے سٹرائیک ریٹ سے اوسط 50 رنز شامل ییں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ رینکنگ میں جوئے روٹ کی رینکنگ 899 ہے، اور اس وقت سر فہرست ہیں ۔