Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کے بل منظور

قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے اور صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کا بل2021 منظور ‏کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی نے جبری گمشدگی کو جرم قرار دینےکے بل2021 کی منظوری دے دی۔
جبری ‏گمشدگی بل میں ایک ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پر اپوزیشن سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے ‏کہ بلاول کی سربراہی میں انسانی حقوق کمیٹی نےبل کوسپورٹ کیا یہ بل2سال سےتعطل کا شکار تھا۔
ایوان زیریں نے صحافیوں اورمیڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کے بل2021کی منظوری دے دی۔
وزیر مملکت فرخ حبیب ‏نے بل منظور پر ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تحفظ کا بل 2021 قومی اسمبلی سے ‏متفقہ طور پر پاس ہوگیا ہے، اس بل کو بنانے میں فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
میڈیا ‏نمائندوں کی تجاویز کو شامل کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائےانسانی حقوق اور اپوزیشن کا تعاون بھی ‏شامل ہے۔
ایوان نے خواتین کوکام کرنےکی جگہوں پر ہراساں کیےجانےکیخلاف اور قومی کمیشن برائےحقوق اطفال بل 2021 ‏کی منظوری بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button