Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن نے سکول بند کرنے کی سفارش کر دی

جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن نے سموگ والے علاقوں میں سکول بند کرنے کی سفارش کر دی ۔
ماحولیاتی کمیشن کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ 400 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں سکولوں کو بند کیا جائے، کلاسز آن لائن لی جائیں، 500 ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں تمام صنعتی یونٹس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
دھواں کنٹرول کرنیوالے آلات نہ لگانے والی فیکٹریوں کو 50 ہزار سے 1 لاکھ تک کے جرمانے کئے جائیں۔
پی ڈی ایم اے فصلوں کی باقیات کو جلانے کیخلاف مانیٹرنگ کرے، فصلوں کی باقیات جلانے کے علاقوں میں پٹواریوں زرعی افسروں کو بھی مانیٹرنگ کی ذمہ داری دی جائے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حلقہ پٹواری اور زرعی افسر اپنے علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی پابندی کیخلاف ورزی پر ذمہ دار قرار دئیے جائیں ۔
پی ڈی ایم اے سموگ کے تدارک کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کے اقدامات پر نظر رکھے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button