Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں جنگل کا افتتاح

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ساڑھے تیرہ ایکڑ رقبہ پر مشتمل جنگل لگایا گیا ہے ۔ فاریسٹ کا افتتاح وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔

وائس چانسلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی اہمیت سے کسی طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ یہ ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور ماحول کو آلودگی سے بھی بچاتے ہیں۔

وائس چانسلر مالیوں کے ساتھ گھل مل گئے ، اور فاریسٹ کی تیاری میں محنت کرنے پر انہیں شاباش دی۔

اس موقعہ پر انچارج پراجیکٹ ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ۔ چیئرمین فارسٹری ڈاکٹر دین محمد زاہد ، ڈین ڈاکٹر محمد عزیر ، چیئرمین پاک سٹڈیز ڈاکٹر جاوید سلیانہ بھی موجود تھے۔

انچارج فاریسٹ ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج سے ایک سال پہلے یہ فاریسٹ لگایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جو جنگل ہے وہ بڑی کامیابی سے نشوونما پارہا ہے اس فاریسٹ کا مقصد یونیورسٹی کو خوبصورت بنانا اور ٹمپریچر کو کم کرنا ہے ۔کلین اور کلیر کرنا ہے آلودگی سے پاک کرنا ہے ماحولیات میں جو تبدیلیاں آرہی ہیں اس حساب سے پیور آکسیجن بنانا ہے ۔

یہ وائس چانسلر کی کاوش تھی، انہوں نے دن رات پیک اپ رکھا فاریسٹ کے بارے ڈیلی رپورٹ لیتے تھے یہ کریڈٹ وائس چانسلر کو جاتا ہے تیرہ ایکڑ کا جو فاریسٹ ہے یہ فاریسٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button