Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جونیئر اساتذہ کی لاٹری لگ گئی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو عملے کی کمی دور کرنے کےلئے جونیئر اساتذہ کو سپرنٹنڈنٹ لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیل کے مطابق میٹرک اور انٹر امتحان میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کو عملے کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خصوصاً ریٹائرڈ یا پرائیویٹ عملے پر پابندی کے بعد یہ کمی اور بھی بڑھ گئی، اب عملے کی شارٹیج کو پورا کرنے کیلئے جونیئر اساتذہ کو بھی امتحانات میں سپرنٹینڈنٹ تعینات کیا جاسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈز کو عملے کی شدید کمی اور سپرنٹینڈنٹ کیجانب سے امتحانی ڈیوٹی سے انکار پر تعلیمی بورڈز نے نوٹس لے لیا، اب عملے کی شارٹیج کو پورا کرنے کیلئے جونیئر اساتذہ کو بھی سپرنٹینڈنٹ لگایا جاسکے گا۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمین نے ای ایس ٹی اساتذہ کو بھی امتحانات میں سپرنٹینڈنٹ تعینات کرنے کی اجازت دے دی، ای ایس ٹی اساتذہ کو میٹرک اور انٹر دونوں امتحانات میں بطور سپرنٹینڈنٹ تعینات کیا جاسکے گا۔

اس سے قبل صرف ہیڈ ٹیچر یا ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہی سپرنٹینڈنٹ تعینات کیا جاسکتا تھا۔

پی بی سی سی کے مطابق فیصلہ امتحانات میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button