Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جسٹس قاسم کی ایمرسن یونیورسٹی آمد

جسٹس (ر) قاسم خان کی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے جسٹس ریٹائرڈ قاسم خان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں جنوبی پنجاب کے طلباء کے لئے نئے مضامین جن میں سائبر سیکورٹی ،فرنزاک سائنسز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، کمپیوٹر سائنس ،میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، انگریزی، زوالوجی، کیمسٹری، ریاضی ،فزکس ،باٹنی، عمرانیات اور اردو جیسے مضامین شامل ہیں، اس کے ساتھ ہی چھ مضامین میں ایم فل کی کلاسز جاری ہیں، جبکہ ایچ ای سی کی طرف سے انگریزی، زوالوجی اور ریاضی میں پی ایچ ڈی پروگرامز کا این او سی جاری ہوچکا ہے۔

جبکہ یونیورسٹی میں سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، آئی ٹی بلڈنگ اور آڈیٹوریم ہال کی جدید طرز پر تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے، سر سبز و صاف پاکستان مہم کے تحت کیمپس میں تین ہزار پھل دار پودے لگانے کا کام جاری ہے۔

گراؤنڈ کلاس رومز اور مین کیمپس میں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں طلبا کے لئے ای روزگار سنٹر اور ای لیب جبکہ تمام شعبہ جات میں فری وائی فائی پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

اساتذہ اور طلباء کی حفاظت کے پیشِ نظر کیمپس میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے، جسٹس ریٹائرڈ قاسم خان نے وائس چانسلر کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے گراؤنڈ و عمارت کی کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان جلد ہی خطے کی بڑی اور کامیاب یونیورسٹیوں میں شمار ہوگی، بالخصوص نئے اور جدید مضامین کا آغاز اس خطے کے طلباء کے لئے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button