Breaking NewsInternationalتازہ ترین
کابل ایئر پورٹ دھماکے:مرنے والوں کی تعداد90 ہوگئی، بائیڈن کا بدلہ لینے کا اعلان

کابل قائم ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی، مارے جانے والوں میں 12 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دھماکوں میں اموات بڑھتی جارہی ہیں، ابھی 90 افراد کی ہلاکت اور 158 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایک خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ دھماکوں میں 28طالبان گارڈز بھی ہلاک ہوئے۔
جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کابل دھماکے کے حملہ آوروں کو قیمت چکانا پڑے گی،حملہ اور کو ڈھونڈ نکالا جائے گا ۔
پاکستان نے کابل ایئرپورٹ پردہشت گردی کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔


















