پی ایس ایل 9 : اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا
کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 165 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان شان مسعود نے 27، ٹیم سیفرٹ نے 8، لیوس ڈوپلوئے نے 24 ، شعیب ملک اور محمد نواز نے 6، 6 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
رواں برس کراچی کنگز اپنے 3 میچز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز کھیل چکی ہے۔ کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دو میچز میں فتح حاصل ہوئی۔
دوسری جانب شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین میچز میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، لیوس ڈو پلوئے، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، حسن علی، میر حمزہ، تبریزی شمسی اور محمد عامر خان شامل تھے۔
جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور رومان رئیس پر مشتمل تھا ۔