پی ایس ایل 8: شعیب ملک ابتدائی میچز کی شکست نہ بھول سکے، نئے کھلاڑیوں کو کھیلانے کی مخالفت کردی
قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک دو میچوں میں شکست کو نہ بھول سکے ، جونیئر کھلاڑیوں کو فوری کھلانے کی مخالفت کردی۔
گذشتہ روز ملتان سٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، دو میچ بہت قریب جاکر ہارے، یہ میچ اچھے طریقے سے فنش ہونے چاہیں تھے، یہ میچ ابھی تک چبھ رہے ہیں، مگر یہ حقیقت ہے آخری جیت ہی آپ کو اعتماد دیتی ہے ، میری کوشش ہوتی ہے کہ جب ٹیم کو جس طرح کی ضرورت ہووہ دوں اور جیت میں اہم کردار ادا کروں۔
لاہور قلندر ایک مضبوط ٹیم ہے ان کے بلے باز اور بالر دونوں کی پرفارمنس شاندار ہے، اس لئے ان کے خلاف جیت سے حوصلہ ملا ہے ۔
آج کے میچ کےلئے ملتان کے کھلاڑیوں کو ٹارگٹ کرلیا ہے ، ہمارے پاس بہت سارے جونیئر کھلاڑی ہیں، جن میں بہت ٹیلنٹ ہے مگر ان کو فوری طور پر موقع نہیں دیا جانا چاہیے، جو پیسر ہیں ان کو چار اوور کی سپیڈ پر نہیں پرکھا جانا چاہیے۔
ان کو سینئر کے ساتھ رکھنا چاہیے ، جب ان کی اوسط 10 اوورز میں پہنچ جائے ان کو موقع دیا جائے ۔
افتخار جس طرح پرفارم کررہے ہیں، وہ پاکستان کےلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں، بہت اچھے بالر ہیں جو پرفارم کررہے ہیں ہمارے بلے بازوں کو امپرو کرنے کی ضرورت ہے ، اب تک جتنے بھی سکور ہوئے ہیں وہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے کئے ہیں، اس لئے ہمارے بلے بازوں کو چاہیے کہ صرف چھکے چوکوں سے رنز نہیں بنا کرتے سنگل ڈبل سے بھی سکور بنتے ہیں ۔