Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں یوم استحصال کشمیر سلسلے میں لیکچر اور ریلی

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے لیکچر اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رشید احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں قوموں کی آزادی کے لیے جدید حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو انتہا پسندانہ تصورات کی طرف جانے کی بجائے اجتماعی تصور کے ساتھ شعوری بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرکے معاشی طور پر مستحکم ہو کر اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہی ہم دنیا میں اپنی بات منوا سکتے ہیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوا سکتے ہیں۔کشمیری عوام سے محبت ہمارے شعور کا حصہ ہے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی میں ڈاکٹر بنیامین رانا، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر اختر حمید اور دیگر اساتذہ و اسٹاف بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button