زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں رئیس جامع پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی قیادت میں اساتذہ، اسٹاف اور طلبا نے شرکت کی۔
ریلی کے اختتام پر رئیس جامع نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دور میں قوموں کی آزادی کے لیے جدید حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو انتہا پسندانہ تصورات کی طرف جانے کی بجائے اجتماعی تصور کے ساتھ ، شعوری بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہم مسلمان ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرکے معاشی طور پر مستحکم ہو کر اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہی دنیا میں اپنی بات منوا سکتے ہیں، اور کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو ان کا حق دلوا سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے ڈیبیٹنگ کلب کے طلباء وطالبات نے اپنی تقاریر میں کہا کہ کشمیری عوام سے محبت ہمارے شعور کا حصہ ہے، اور ہم اپنی آواز پوری دنیا تک پہنچاتے رہیں گے۔