زرعی یونیورسٹی میں کشمیر ریلی کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک کا آغاز سردار تنویر الیاس خان لائبریری سے کیاگیا۔رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے واک کےاختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے ، آج کی پرامن دنیا میں کشمیری ابھی تک ظلم اور زیادتی کا شکار ہیں۔
کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے۔پاکستان اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوے اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر آواز اٹھاتا رہتا ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ساری دنیا کے ممالک اور اقوام کشمیریوں پر ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز بنیں۔
کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ہماری یونیورسٹی میں موجود سردار تنویر الیاس لائبریری کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی مثال ہے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید احمدنے کہا کہ انگریز نے برصغیر کے سماجی ڈھانچے کو منتشر کردیا،عمرانی معاہدات توڑدیے۔یہاں کی اقوام کو قومیت اور مذہب کے نام پر لڑایا۔ایک دوسرے کا دشمن بنادیا جس کے نتیجے یہاں انتہا پسندی پیداہوئی۔اسی انتہا پسندی کاشکار کشمیری قوم ہے۔
آج کشمیری عوام کے حقوق کے لیے شعوری بنیادوں پر آواز بلند کرنا کشمیر کی عوام سے ملی محبت کا تقاضا ہے۔واک میں یونیورسٹی کے فیکلٹی،سٹاف اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔




















