Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں ‘کھیلتا پنجاب’ کے مقابلے شروع ہوگئے

کھیلتا پنجاب مقابلوں میں ضلع ملتان کے 8سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، جن کی نگرانی ڈی ایس او فاروق لطیف کررہے ہیں۔

گزشتہ روز کھیلوں کی افتتاحی تقاریب منعقد ہوئیں، علاوہ ازیں مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ملک کے نوجوان طبقہ کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ایک بار پھر ن لیگ نے نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کردیا ہے،
‘ کھیلتا پنجاب’ پروگرام اس سلسلہ کا آغاز ہے، ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد طارق رشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یوتھ افئیر اینڈ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام شروع ہونے والے ‘کھیلتا پنجاب’ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نورخان قیصرانی ٹی ایس او ملتان سٹی صبا حبیب، سفیر حسین نقوی، رانا حبیب احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

طارق رشید کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو بھی ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کے بعد ‘کھیلتا پنجاب’ پروگرام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کے لیے بھرپور طریقے سے اپنا کام سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو گھروں سے نکال کر میدان کا راستہ دکھانا بہت ضروری ہے اور ہماری حکومت حسب روایت اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

دریں اثناء کھیلتا پنجاب کے سلسلہ میں سپورٹس جمنیزیم ملتان میں بیڈمنٹن کے مقابلہ شروع ہوئے، جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین اور کوارڈینیٹر سی ایم پنجاب شکایت سیل عمر فاروق بھٹی تھے، جن کا بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف و گروپ فوٹو ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میڈم سلطانہ شاہین اور عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہتر مستقبل اور پاکستان کا نام روشن کرنے لیے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتے رہیں تاکہ آنے والے وقت میں وہ پاکستان کے لیے باعث فخر بنیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنے بہترین پالیسیوں کی وجہ مقبولیت حاصل کررہی ہیں، مسلم لیگ ن کے تمام ممبران ان کی بہترین کارکردگی پر خوش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی سطح پر نوجوانوں کے لیے بہت کام ہورہا ہے جس سے آنے والے وقت میں ان کو دنیا میں ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button