Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کھیلتا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام :فاروق لطیف

ڈی ایس او ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے، راس روٹ لیول پر کھیلوں کو منظم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کھیلتا پنجاب پروگرام احسن اقدام ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتارہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

کھیلتا پنجاب پروگرام سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، وہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں ڈسڑکٹ سپورٹس آفس ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں فٹبال کے میاں جاوید قریشی آصف منا کرکٹ کے منظور لطیفی اتھلیٹکس کے رانا حبیب بیڈمنٹن کے انیس خان صبا حبیب ہاکی کے خرم نقوی اور کبڈی کے ترس محی الدین نے شرکت کی۔

شرکاء اجلاس کو فاروق لطیف نےبتایا کہ اس ایونٹ میں کرکٹ، ٹیپ بال، ہاکی، فٹبال، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز اور کبڈی شامل ہیں، اس ایونٹ میں بائیس سال تک کے وہ کھلاڑی جو ماسوائے ایچ ای سی کے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق نہ رکھتے ہوں حصہ لے سکتے ہیں۔

کلب یا کھلاڑی کی رجسٹریشن کی آخری 27ستمبر 2024 ہے، رجسٹریشن فارم متعلقہ کھیل کے فوکل پرسن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ایف آر سی کا ہونا ضروری ہے، رولز کی خلاف ورزی پر کلب یا کھلاڑی کو ایونٹ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button