Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پنجاب یکم نومبر سے کھیلے گا، شیڈول جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ‘کھیلتا پنجاب’ کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پرکشش انعامات کے ساتھ تاریخی ایونٹ کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر شروع کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں یکم نومبر تا تین نومبر ملتان آسڑوٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں بوائز ہاکی کا ایونٹ ہوگا، سید خرم نقوی کنوینئر ہونگے۔

بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز کا ایونٹ یکم نومبر سے تین نومبر تک سپورٹس جمنیزیم ملتان میں منعقد ہوگا، کنوئینر محمد انیس خان ہونگے۔

اتھلیٹکس بوائز اینڈ گرلز کا ایونٹ یکم نومبر تا تین نومبر کرکٹ گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوگا، رانا حبیب کنوئینر ہونگے۔

فٹبال کا ایونٹ یکم نومبر سے دس نومبر تک فٹبال گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں جاری رہے گا، شیخ آصف حسین کنوئینر ہونگے۔

کرکٹ ٹیپ بال چار نومبر سے سات نومبر تک ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں کھیلی جائے گی، کنوئینر محمد منظور لطیفی ہونگے جبکہ کبڈی کے مقابلے پانچ نومبر سے سات نومبر تک ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہونگے، ترس محی الدین کنوئینر ہونگے۔

ان کھیلوں کے فوکل پرسن نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان سٹی ہونگے جبکہ فاروق لطیف نگران ہونگے۔

اس طرح یکم نومبر تا دس نومبر تک ‘کھیلتا پنجاب’ پروگرام میں ڈسٹرکٹ لیول پر مقابلہ جات جاری رہیں گے، ڈسٹرکٹ لیول کے فاتح ڈویژن لیول پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button